سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )کریالہ کے قریب جی ٹی روڈ پر گرا ہوا بجلی کا پول کسی وقت بھی جانی حادثہ کا باعث بن سکتا ہے ،متعلقہ محکمہ فوری اصلاح احوال کرے۔تفصیلات کے مطابق کریالہ کے قریب جی ٹی روڈ کنارے بجلی کی مین لائن کا پول گزشتہ کئی ماہ سے الٹا ہوا ہے اور تاریں نہایت نیچے آئی ہوئی ہیں جن سے ٹکرا کر کسی وقت بھی کوئی مویشی یا انسان لقمہ اجل بن سکتا ہے ، محکمہ واپڈا کو اطلاع دینے کے باوجود بھی ابھی تک پول کوتبدیل نہیں کیا گیا۔اہل علاقہ نے واپڈا کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی خونی حادثہ سے قبل مذکورہ پول کو تبدیل کیا جائے ۔