سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )نواحی گاؤں بھلوال غربی میں سوئی گیس کا سپلائی کا عمل مکمل ہونے کے باوجود کئی گلیوں کے مکین کنکشن سے محروم ۔تفصیلات کے مطابق بھلوال غربی میں چند سال قبل سوئی گیس کی سہولت فراہم کی گئی لیکن سیاسی اختلافات کے باعث چند گلیاں جو کہ گاؤں کے وسط میں واقع ہیں ان میں پائپ لائن نہ بچھائی گئی جس کے درجنوں مکین ابھی تک سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں ۔مذکورہ مکینوں نے اس ناانصافی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کی بنیادی سہولیات پر ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن ہمیں سوئی گیس جیسی بنیادی سہولت سے جان بوجھ کر محروم کیا گیا ہے جو کہ ظلم ہے لہذا متعلقہ حکام بالا فوری نوٹس لے کر ہمیں سوئی گیس فراہم کریں اور سروے کے باوجود ہماری گلیوں میں مین پائپ لائن نہ بچھانے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسا امیتازی سلوک کرنے کی جرائت نہ