counter easy hit

اعتزاز درانی آف نتھیہ قریشیاں کینیڈا سے اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے

Mr Durrani arrived

Mr Durrani arrived

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کینیڈا کے مرکزی رہنما ،ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت اعتزاز درانی آف نتھیہ قریشیاں کینیڈا سے اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے ۔ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران اعتزاز درانی سیاسی و سماجی خدمات کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز اقارب سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں ۔انہوں نے مرزا محمد وسیم بیگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کی ہوا چل چکی ہے اور کرپٹ نظام کے دن گنے جا چکے ہیں وہ دن دور نہیں جب پاکستان کے تمام صوبوں اور مرکز میں تحریک انصاف برسراقتدار آئے گی اور کرپٹ سیاسی مافیا سے قوم کی لوٹی ہوئی واپس لے کر اسے قومی خزانہ میں جمع کرائے گی اور کرپٹ عناصر کو ان کے جرائم کی سزا کے جیل بھیجا جائے گا۔