counter easy hit

وزیر اعلیٰ پنجاب کی نیب کو دھمکیاں حکومت کے کرپشن بچاؤ پروگرام کا حصہ ہیںِ،سید ظریف شاہ

, said Zarif King

, said Zarif King

پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی نیب کو دھمکیاں حکومت کے کرپشن بچاؤ پروگرام کا حصہ ہیں،اداروں پر حملوں کی بجائے انہیں مضبوط کرنا چائیے، قومی دولت لوٹنے اور ملک کو کرپشن میں دکھیلنے والوں کو چوراہوں میں لٹکایا جائے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ نیب اور ایف آئی اے کے اختیارات میں کمی چوروں کو تحفظ دینے کے مترادف ہے،قومی خزانے کی لوٹ مار کو حکمرانوں نے وطیرہ بنا لیا ہے،، انہیں عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں یا سروکار نہیں ،انہوں نے کہاکہ اھتساب کے نام پر حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،حکمران کرپٹ لوگوں کو بچانے کیلئے اداروں کو دھمکیاں دے کر جمہوریت کے منافی کام کر رہے ہیں۔