گجرات(انور شیخ سے)ا ے سی گجرات نور العین کی نگرانی میں ٹی ایم او گجرات چوہدری خرم ترہنگی ٹی او آر چوہدری طارق وڑائچ نے ریلوے روڈ اور سرگودھاروڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا آپریشن کلین اپ کے دوران ٹی ایم اے کے عملہ نے ریلوے روڈ اور سرگودھاروڈ پر دوکانداروں کی جانب سے تجاوز کیا گیا سامان ریڑھیاں اور دیگر قبضہ میں لے کر ٹی ایم اے آفس میں جمع کرادیا ہے اے سی گجرات نور العین نے ریلوے روڈ اور سرگودھاروڈ پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ان کو موقع پر جرمانے بھی کیے اس موقع پر اے سی گجرات نور العین نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا اس میں کسی کے ساتھ رعائیت نہیں بھرتی جائے گی انہوں نے شہریوں اور دوکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ازخود اپنی اپنی دوکانوں کے آگے سے تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔