counter easy hit

ضلعی انتظامیہ صنعتی نمائش کیلئے چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ ہے،راجہ اعجازاحمد

, Raja Ijaz

, Raja Ijaz

گجرات ( علی بھٹی سے)ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس چیئرمین فوڈکمیٹی وائس چیئرمین صنعتی نمائش راجہ اعجازاحمد نے کہا ہے کہ چھٹی سالانہ صنعتی نمائش سے گجرات میں تیار ہونے والی مصنوعات کو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر متعارف کروانے کا موقع ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ صنعتی نمائش کیلئے چیمبر آف کامرس کے شانہ بشانہ ہے اور اس امر کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ماضی کی بہترین روایات کو آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ روس ، پاکستان کے پاور سیکٹر ز اور گیس کی کمی کو دور کرنے کے لیے بھرپور تعاون کررہا ہے ، روس میں پاکستانی چاول بہت پسند کیا جاتا ہے اور گجرات کے چاول ، فین اور فرنیچرز پوری دنیا میں اپنی پہچان رکھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگر انڈسٹریل اپنے پراڈکٹ کی کوالٹی کو مزید بہتر بنائیں تو روس میں بہت زیادہ چیزیں درآمد کی جاسکتی ہیں راجہ اعجازاحمد نے کہا کہ گجرات چیمبر کے زیر اہتمام ہر سال صنعتی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں فین ، فرنیچرز ، سرامکس ، پی وی سی ودیگر گجرات کی مصنوعات کو انٹرنیشنل سطح پر متعارف کروانے کا بھرپور موقع ملتا ہے اور نہ صرف گجرات بلکہ پورے گوجرانوالہ ڈویژن کے عوام کوتفریح کا بہترین موقع میسر ہوتا ہے ۔