counter easy hit

ناکہ سروس موڑ پر پولیس ملزمان عوام سے ناروا سلوک کرنے لگے

Blockade was

Blockade was

گجرات ( سٹاف رپورٹر) ناکہ سروس موڑ پر پولیس ملزمان عوام سے ناروا سلوک کرنے لگے ، چیکنگ کی آڑ میں عوام کو دن دیہاڑے لوٹنے لگے ، تفصیلات کے مطابق سروس موڑ ناکے پر تعینات پولیس ملازمین عمران وغیرہ نے اپنی لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے عوام سے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اور لگے نمبر موٹر سائیکلوں کو پکڑ لیتے ہیں بغیر لگے نمبرپلیٹ موٹر سائیکلوں سے نذرانے لے کر چھوڑ دیتے ہیں ، عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کیا جائے ۔ اور عوام کی ان کرپٹ اہلکاروں سے چھٹکارا دلوائیں ، جو عوام کے تحفظ کے بجائے ان کے لیے وبال جان بنے ہوئے ہیں