لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت چوہدری طارق شاہ جہانیاں آف اٹلی نے عاشق رسول ممتاز قادری شہید کو پھانسی دینے پر مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دیا تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی کاروبایر شخصیت چوہدری طارق شاہ جہانیاں آف اٹلی نے موجودہ حکومت کے اس فیصلے جس میں ممتاز قادری شہید کو پھانسی دی گئی کے فیصلے کی وجہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہہ دیا ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران نے عالمی دباؤ میں آکر عظیم عاشق رسول کو پھانسی دے دی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور ممتاز قادری شہید کی جرات بہادری وفا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں