گجرات(انور شیخ ) ٹی ایم اے ایمپلائز یونین سی بی اے کے جنرل سیکرٹری خالد گل نے ایک بیان مین کہا ہے کہ ٹی ایم اے گجرات کے جتنے بھی ڈیلی ویجز ملازمین ہین ان کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے لیٹر کے مطابق مستقل کر نے کے لیے تمام صلاحیتوں کو بھروئے کار لارہے ہیں اور ان کو مستقل کر نے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے بھی مذکرات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ایمپلائز یونین گجرات ٹی ایم اے گجرات کے ورکرون کے مسائل حل کے لیے دن رات کام کر رہی ہے اس سلسلہ مین ٹی ایم اے گجرات کے آفسران بھی مکمل تعاون کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل ورکروں سے جو وعدے کیے تھے ان کو ہر حال میں پورا کرنے کی کوشش کریں گے خالد گل نے مزید کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے بھی مشکور ہیں کہ جس نے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں