پیرس(عمیر بیگ)پنجاب حکمران اگر دودھ کے دھلے ہوئے ہیں تو نیب کی ممکنہ کاروائیوں پر کیوں چیخ رہے ہیں اگر لوگ لیٹروں کو منتخب کریں گے تو پھر علاقہ میں چوڈ کیتیوں کی وارداتیوں ہی ہوں گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے کیا انہوں نے کہا کہ نیب اگر سندھ میں کاروائیاں کرے تو ن لیگ والے کرپشن کیخلاف کاروائی کہتے ہیں لیکن جب یہی نیب پنجاب میں میٹرو اورنج ٹرین ، رائیونڈ روڈ سمیت دیگر میگا پراجیکٹس میں کرپشن کیخلاف کاروائی کی بات کرے تو میاں برادران اور ان کے حواری نیب حکام کو دھمکیاں دینے پر اتر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف چھ ماہ اور ایک سال میں بجلی بحران ختم کرنے کا دعویٰ تو پورا نہیں کرسکے اب کرپشن سے پاک ہونے کا دعویٰ تو پورا بھی غلط ثابت ہوگا ملک بھر میں ڈکیت چوری اور قتل کی وراداتیں روز کا معمول بن چکا ہے ڈاکوں دن دیہاڑے بھررے بازار میں تاجروں اور شہریوں کو بلا خوف لوٹ کر فرار ہوجاتے ہیں لیکن پولیس کسی بھی مجرم کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو پاتی اگر کوئی چور ڈاکو ، قاتل پکڑا جائے تو حکومتی اراکین اسمبلی کے دباؤ پر پولیس چھوڑ دیتی ہے