ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )سماجی تنظیم” دستگیر قانونی امداد کا مرکز” ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام “انصاف نیٹ ورک پاکستان ” کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں خواتین کے مسائل میں سماجی تنظیموں کا کردار کے عنوان سے جوائنٹ نیٹ ورک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں دستگیر قانونی امداد کا مرکز کی پراجیکٹ منیجر فرحت پروین ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر فیصل اقبال سرویا ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر شاہد اقبال وسیر ،رانا محمد صدیق ،سعید احمد علوی ،سرفراز حسین قادری ،شہزادی ارشد ،سلیم جیلانی شاہ ،راؤ توقیر السلام ،سمیع اللہ عثمانی سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرحت پروین نے کہا کہ خواتین کو ان کا جائز اور برابری کا مقام دیئے بغیر یہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،خواتین کو عملی زندگی میں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ دستگیر قانونی امداد کا مرکز خواتین کو مفت قانونی امداد کی سہولت فراہم کر رہاہے اور اب تک ہم نے 80 سے زائد خواتین کو مختلف کیسوں میں مفت قانونی امداد کی سہولت فراہم کر چکے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ کوئی بھی خاتون کسی شکائیت کی صورت میں ہمارے ٹول فری نمبر 080058888 پر رابطہ کر سکتی ہیں ،اس موقع پر مختلف سماجی تنظیموں کے عہدیدران نے خواتین کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنی اپنی کاوشوں کے بارے بھی بتایا جبکہ دستگیر قانونی امداد کا مرکز کی پراجیکٹ مینجر فرحت پروین نے شرکاء سے عہد لیا کہ وہ پاکستان کے تمام شہریوں کو ان کے مذہب ،رنگ اور نسل کے امتیاز کے بغیر انصاف تک رسائی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں گے