ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی ننکانہ صاحب کی جانب سے رواں سہ ماہی (جنوری ،فروری ، مارچ ) کے لیے مستحقین کو گزارہ الارنس کی قسط جاری کردی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق 1451مستحق افراد کے لیے 3000/روپے فی کس کے حساب سے 43,53,000/ روپے کی رقم جاری کردی گئی ہے۔ جو ایزی پیسہ کے زریعہ مستحقین کے گھروں تک رقم پہنچ جائے گی۔ساتھ ہی ساتھ 60نابینا افراد کے لئے 180,000روپے کی رقم بھی جاری کردی گئی ہے جو بھی ایزی پیسہ کے ذریعے ان تک پہنچ جائے گی۔چیئر مین ضلعی زکوٰۃ کمیٹی رانا ضیا ء اللہ خاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب مستحق افراد کے گھر تک رقم کی تر سیل اور عزت نفس مجروح کئے بغیر رازداری سے ان کی مالی امداد ہماری پہلی ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غریب ماں باپ کی بچیوں کی شادی کے لیے 20ہزار روپے فی کس رقوم بھی جلد جاری کردی جائیں گی جن کا سروے اور فائل ورک تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر رائے وقار احمد اور عبدالرحمٰن قندھاری ممبر زکوٰۃ کمیٹی بھی موجود تھے۔