counter easy hit

دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا،چوہدری عرفان مہدی

Chaudhry Irfan Mehdi

Chaudhry Irfan Mehdi

لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عرفان مہدی بدہوکالس نے شبقدر کچہری میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عمل کرکے دہشت گردی کو روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، جس کے لئے فوج نے بھر پور کارروائیوں کے ساتھ بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کرنے والے مخصوص مائنڈ سیٹ کے حامل لوگ ہیں ہے، جو دوسروں پر زبردستی اپنا طرز فکر مسلط کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں۔ بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے والے درندے ہیں جن کا کوئی دین ومذہب نہیں۔ دہشت گردوں کے پتھر کے دل ہیں اسی وجہ سے وہ انتہائی سفاکیت سے معصوم شہریوں کا قتل کر دیتے ہیں۔