counter easy hit

شبقدرمیں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت فعل ہے،چوہدری بنارس علی

Banaras Ali

Banaras Ali

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری بنارس علی کالس آف رکڈنڈنے ایک بیان میں کہاہے کہ شبقدرمیں دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت فعل ہے،واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کے ساتھ غم میں برابرکے شریک ہیں ،انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گرد انسان کہلانے کے بھی حق دار نہیں۔ بے گناہ انسانوں کا قتل عام کرنے والے درندے ہیں جن کا کوئی دین ومذہب نہیں۔ دہشت گردوں کے پتھر کے دل ہیں اسی وجہ سے وہ انتہائی سفاکیت سے معصوم شہریوں کا قتل کر دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا، جس کے لئے فوج نے بھر پور کارروائیوں کے ساتھ بے شمار قربانیاں بھی دی ہیں۔