لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ)محکمہ سوشل ویلفیئر ، مدادا ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیمنار کا انعقاد ، DOگجرات چوہدری امجد فاروق ، ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر میاں شوکت علی بانسریاں ، چوہدری محمد�آصف ، چوہدری محمد الیاس عمر چک مہمان خصوصی تھے ، اس موقع پر ڈاکٹر میاں شوکت علی بانسریاں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے تحفظ خاتون بل پاس کرکے بڑا کام کیا ہے اور ملک میں بسنے والی خواتین کو نیا حوصلہ ملا ہے ھوا کی بیٹوں سے پیار محبت نہ کرنا گنا ہ ہے پاکستان میں بچیوں عورتوں ماؤں بہنوں کیلئے قوم کا قرض ہے کہ ان کا اخترام کریں جن معاشروں میں عورتوں کو احترام دیا جاتا ہے ان کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے وہ معاشرے ریکارڈ ترقی کرتے ہیں انشاء اللہ مداوا ویلفئر فاؤنڈیشن شوکت فارم ہاؤس بانسریاں خواتین کے حقوق کیلئے اپنا کردارا دا کرتا رہیے گا