counter easy hit

والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا بروقت کورس مکمل کروائیں، ڈاکٹر شہباز ملک

Shahbaz Malik

Shahbaz Malik

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )میڈیکل آفیسر انچارج BHUگنجہ ڈاکٹر شہباز ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ والدین بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا بروقت کورس مکمل کروائیں ، اور بچوں کو متعدد بیماریوں سے محفوظ بنائیں پولیوں کے قطروں کے ساتھ ساتھ آج کل پولیو کا ٹیکہ بھی ضرور لگوائیں بچوں کو ساڑھے تین ماہ کی عمر میں پولیو کا حفاظتی ٹیکہ لگایا جارہا ہے حفاظتی ٹیکوں کے کورس سے بچوں میں قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے جس سے بیماریاں حملہ آور نہیں ہوتیں ڈاکٹر شہباز ملک نے مزید کہا BHUگنجہ پر ویکسنٹر پرویز اقبال اور فکسڈ سنٹر پر ٹیکے لگائے جاتے ہیں یونین کونسل گنجہ کے عوام اپنے بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکے لگوائیں اور صحت مند پاکستان کا خواب پورا کریں صحت مند بچے ہی پاکستان کا خواب پورا کریں ، صحت مند بچے ہی پاکستان کے روشن خوشحال اور مضبوط مستقبل کا ضامن ہیں لہذا اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے کوئی سستی کوتاہی نہ کریں اور حفاظتی ٹیکوں کا رڈکو سنبھال کر رکھیں ۔