گجرات ( رمیز راجہ سے )کارڈیلرز ایسوسی ایشن سٹی گجرات کے انتخابات ہوئے ، جس میں نومنتخب صدر راجہ انور بٹ (سٹی موٹرز والے)، جنرل سیکرٹری اللہ دتہ کٹھانہ ، چوہدری طارق وڑائچ (ایگل موٹر ز والے )نے کہا کہ ہم نے سیاسی مینڈیٹ کو مسترد کرتے ہوئے حق وسچ کی فتح حاصل کی ہے ، انہو ں نے کہا کہ مخالفین کی بات دم توڑ گئی اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں فتح سے ہمکنار کیا ، صدر محمد انور بٹ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے ساتھیوں دوستوں کو عزت دی اور ان کے وقار میں اضافہ کیا جس کا نتیجہ آج ہمیں ملا ہے ، انشاء اللہ اب بھی اپنے ساتھیوں کی خدمت اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائینگے ، جنرل سیکرٹری اللہ دتہ کٹھانہ(ایگل موٹرز والے ) نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا بہت شکر ادا کرتاہوں کہ ہماری تاریخی فتح حاصل ہوئی ، سب دوستوں ساتھیوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہمیں اپنے قیمتی ووٹوں سے نوازا ، مخالفین کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوچکا ہے ، اللہ تعالیٰ ہمیشہ حق سچ کا ساتھ دیتا ہے ، اس موقع پر مجاہد حسین ( مجاہد موٹرز والے ) ، پرویز بٹ ( القائم موٹر ز والے ) خرم گل ( خرم موٹرزوالے ) چوہدری جاوید گجر ( کارہاؤس ) سید شوکت شاہ ( بخاری موٹرز والے ) اظہر یعقوب ( سبحان موٹر ز والے ) حاجی اکرام (گلزار مدینہ موٹرز والے )چوہدری فہد ( گڈ لک موٹرز والے ) چوہدری ضیاء اللہ عادل ( بلال موٹرز والے ) عامر وڑائچ ( ایس ایم موٹرز والے ) سجاد حسین حیدری ، چوہدری دانش حسین ( لجپال موٹرز والے )چوہدری منور ( چوہدری موٹرز والے ) چوہدری زاہد ( مدنی موٹرزوالے ) خاور کٹھانہ ( توکل موٹرز والے ) راجہ عرفان ( زین موٹرزوالے ) باؤ شاری ( رضا موٹرز والے ) ملک اقبال ( ڈاکٹرموٹر ز والے ) ظہیر الدین بابر ( پاک جاپان موٹر ز والے )سمیت کثیر تعداد میں افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر تمام معززین نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔