counter easy hit

قائد تحریک عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں،اعتزازدرانی

aatzazdrany

aatzazdrany

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی نظریاتی سیاسی جماعت ہے قائد تحریک عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں، بیورکریسی ،سرمایہ دار طبقہ اور عوام کے درمیان اختیارات کی غلط تقسیم سے ملکی ترقی کا پہیہ جام ہے،کے پی کے میں حالات ثابت کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کی چابی قائد عمران خان کے پاس ہے اعتزازدرانی تفصیل پی ٹی آئی کینڈا(مونٹریال) کے اہم راہنما اعتزازدرانی نے پاکستان واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج وطن عزیز امیرستان بن چکاہے نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اختیارات کی غلط تقسیم کی وجہ سے امیر امیر تر جبکہ غریب کو انصاف کی فراہمی تو دور کی بات عزت سے جینا بھی حرام ہو چکاہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امیر اور غریب کے درمیان دوریوں کا خاتمہ اور بیوروکریسی کے اختیارات میں بیلنس وقت کی ضرورت ہے لیکن حکمران وقت کی ضرورتوں سے نابلد ہیں تمام تر اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں منفی سوچ کی وجہ سے میاں برادران عوام کو اس کا حق دینے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں ن لیگ کی لارا لپا کی حکمت عملی کو سمجھ کر عوام پی ٹ آئی کے پلیٹ فارم پر متحد ہو چکے ہیں عوام دیکھ رہے ہیں کہپی ٹی آئی نظریاتی سیاسی جماعت ہے قائد تحریک عمران خان جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں قائد تحریک کے ویثرن پرعمل سے کے پی کے کی ترقی سے ثابت ہوا کہ موجودہ نظام نے ملکی ترقی کے لیے زہر قاتل ہے اگر قائد تحریک کو موقع ملا تووہ عوام اور سرمایہ دار طبقہ سمیت بیوروکریسی کے اختیارات اور ذمہ داریوں میں بیلنس کریں گے جس سے ملک میں امن ہوگا ا ور ترقی کے نئے باب شروع ہونگے انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ اس وقت پاکستان میں عمران خان ہی ایک ایسی سیاسی شخصیت ہیں جو ذات برادری اور گروہی سیاست سے بالا تر ہو کر بکھری ہوئی قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے حقیقی قوم بنانے کی کوشش کرر ہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب تحریک انصاف اقتدار میں آ کر پاکستان کی غیور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی اور عوام کو بلا تفریق ریلیف مہیا ہوگا،