ہیوسٹن……ٹیکساس کے ایک وکیل نے اپنی بیٹی کی پندرہویں سالگرہ پر 60کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کر ڈالی۔600سے زائد مہمانوں کے لیے راک بینڈز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس کے ایک وکیل تھامس ہینری نے اپنی بیٹی کی پندرہویں سالگرہ کو یاد بنانے کے لیے گویا اپنے خزانے کے منہ کھول دیے اور سالگرہ کی تقریب پر 60کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔تقریب میں خاص بات یہ تھی کہ اس میں راک اسٹارز پٹ بُل اور نِک جوناس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔15سالہ مایا ہنری کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائنر ڈریس تیار کیےگئے تھے جبکہ میک اپ کم کارڈیشین کے ساتھ کام کرنے والے میک اپ آرٹسٹ نے کیا۔یہی نہیں تقریب کے لمحات کو یادگار بنانے کے لیے جس فوٹو گرافر کا انتخاب کیا گیا وہ خاتون اول مشل اوباما کا فوٹوگرافر بھی ہے۔تقریب کا اہتمام پچپن ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر کیا گیا جہاں 600 زائد مہمانوں کے لیے شاندار ضیافت بھی رکھی گئی تھی۔