گجرات(انور شیخ سے ) شادولہ روڈ پر روٹھی بیوی کو منانے کے لیے خود کو اور بارہ سالہ سالے کو آگ لگانے والا 22سالہ نوجوان ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لاہور میو ہسپتال میں گزشتہ روز دم توڑ گیا ،ہلاک ہونے والے نوجوان ذیشان کے ورثاء نے لاش کچہری رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے ڈی پی او گجرات سے مطالبہ کیا ،اس موقع پر ایس پی کامران ممتاز ڈی ایس پی سٹی گجرات سید غلام مصطفیٰ گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈوثرن عرفان احمد سپر بھی موجود تھے جنہوں نے مظاہرین کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ دوسری طرف بارہ سالہ احمد رضا کی حالت بھی انتہائی خطرناک بتائی جاتی ہے اورڈاکڑز اسکو بھی جواب دے دیا ہے ہلاک ہونے والے نوجوان ذیشان کو گزشتہ روز دارہ گلاب شاہ مین سپرد خاک کر دیا گیا