لالہ موسیٰ (جمیل احمدطاہر) جی ٹی روڈ کے اطراف میں نالوں کی اوپرپڑیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،لوگ نالوں میں گرکرزخمی ہونے لگے، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ کے اطرف میں سروسزروڈ کے دونوں طرف بنائے گئے نالے بندہونے سے بارشی پانی کیلئے تو پہلے ہی استعمال نہیں ہورہے تھے اوپرسے ان کی پڑیاں ٹوٹ جانے سے لوگ ان نالوں میں گرکرزخمی ہورہے ہیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔