کھاریاں(نیئر صدیقی سے)نواحی گاؤں میں شدید لڑائی اور قتل کی افواہ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز تھانہ صدر کھاریاں میں ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے اطلاع دی کہ موضع اوتم میں دو متحارب گروہ آپس میں لڑ پڑے ہیں مسلسل فائرنگ ہو رہی ہے لہٰذا فوراً پولیس کی نفری بھیجیں۔ جس پر تھانہ صدر کھاریاں سے پولیس ملازمین فی الفور مذکورہ گاؤں پہنچے تو وہاں لڑائی کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ پولیس کال والے موبائل نمبر کی مدد سے ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے تک موضع اوتم میں لڑائی جھگڑے معمول تھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم شخص نے پولیس کو ’’ماموں‘‘ بنا دیا۔