کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )چائے کی قیمت میں کمی کے باوجود دیہاتوں میں پرانی قیمت پر چائے فروخت ہورہی ہے چائیے کے ڈبوں پر پرانی قیمت درج ہونے سے سادہ لوح وگوں کو اسی قیمت پر تھماد ی جاتی ہے جو چائے کاڈبہ 160روپے کا تھا 132روپے نئی قیمت میں فروخت ہونا چاہیے بڑے دوکانداروں کا کہنا ہے کہ دیہاتوں سے دوکاندار آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ چاہئے وہی دیں جس پر پرانی قیمت درج ہو پھر پرانی قیمت پر فروخت کی جاتی ہے سادہ لوح عوام کو لوٹا جارہا ہے اسی طرح انڈوں کی قیمت میں کمی کے باوجود پرانی قیمت پر انڈوں کو فروخت کیا جارہا ہے فوری نوٹس لیا جائے اور ان کا محاسبہ کیا جائے