سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) سرائے عالمگیر کے نواحی دیہات بھلوال غربی اور کھوہار سے ہائی ٹینشن بجلی کے دو پولز کے درمیان سے تاریں غائب، متعلقہ ادارے کے حکام خواب خرگوش میں مدہوش۔ تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی موضعات بھلوال غربی اور کھوہار کی حدود سے دو پولز سے ہائی وولٹیج تاریں چوری ہوچکی ہیں لیکن واپڈا حکام خاموش تماشائی بن ہوا ہے جو کہ انتہائی تشویش ناک ہے۔ عوامی نمائندگان اور واپڈا ڈویژن جہلم ون کو فوری طور پر اس معاملے کی انکوائری کرکے چوروں کو تلاش کرنا چاہےئے،بعض افراد کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ واپڈا ملازمین کی ملی بھگت کا کمال ہے چونکہ اپنی جیبوں کو گرم کرنے کے لیے ایسا طریقہ واردات ادارے کے ملازمین کے لیے بائیں ہاتھ کا کام ہے لیکن ادارے کو کامیاب بنانے کے لیے ان کے حیلے بہانے سے عوام کو تذلیل کا نشانہ بنایاجاتاہے