جنیوا……سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں 86ویں سالانہ موٹر شو کا میلہ اپنی پوری آب وتاب سے جاری ہے جس میں معروف کارساز کمپنیوں کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
ہر سال کی طرح اس سال بھیPalexpoکنونشن سینٹرمیں جنیوا موٹر شو میں دنیا بھر سے گاڑی ساز کمپنیاں سیکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے50سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل گاڑیوں سے سجاموٹر شو13مارچ کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے کئی جدید ماڈلزپیش کئے گئے ہیںجو مرکز نگاہ بنےہوئے ہیں ۔7ہزار اسکوائرمیٹرز رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس موٹر شو میں لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے