counter easy hit

ننکانہ میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز پر بہترین سروسز فراہم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر عثمان علی خاں

Usman Ali Khan

Usman Ali Khan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ننکانہ میں تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز پر بہترین سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں ننکانہ کے تینوں اراضی ریکارڈ سنٹرز پر حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر بہترین،بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں 30منٹ سے کم وقت میں مالک اراضی کو فردات کا اجراء،50منٹ میں انتقالات کا اندارج و تصدیق،قطار بندی قائم کرکے VIPکلچر کا خاتمہ، شکایات کے سلسلہ میں فری کال سنٹر، مانیٹرنگ کے لیے کیمرہ جات کی تنصیب اور روزانہ کی بنیاد پر ان کی مانیٹرنگ شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں نے لینڈ ریکارڈ کی کمپوٹرائزیشن کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں نے کمپیوٹرائزڈ لینڈ ریکارڈ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اراضی سنٹرز پر بہترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خواتین اور بزرگوں کے لیے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔ویب سائٹ پر مالکان اراضی کی نسبت معلومات کی فراہمی ،سابقہ دستاویزات کی حفاظت اور انڈیکس کی تکمیل سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت و ایم پی اے رانا محمد ارشد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بھر کی 143تحصیلوں کے اراضی ریکارڈ سنٹرز پر کمپیوٹرائزد فرد کا اجراء، تصدیق و انتظامات سمیت دیگر سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔حکومت پنجاب کا مقصد عوام الناس کو ڈیڑھ سو سال پرانے اور فرسودہ پٹوار سسٹم سے نجات دلا کر موجودہ دور کی جدید ترین اراضی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ایم پی اے ملک ذولقرنین ڈوگر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ کو ایک خواب قرار دیا گیا اور بار بار یہ تبصرے سامنے آئے کہ یہ منصوبہ کبھی مکمل نہیں ہوسکتا۔لیکنPMU-LRMISکی ٹیم نے اس ناممکن کام کو ممکن کر کے دکھایا۔آج پنجاب بھر کی تحصیلوں میں نئی شاندار بلڈنگز قائم کرکے پٹواریوں کو دائرہ کار سے فرد اور انتقال کی منظوری کو نکالتے ہوئے عوام کو ان اراضی سنٹرز کے ذریعے سے خدمات کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے منعقدہ پریس بریفنگ میں ایم پی اے رانا جمیل حسن خاں ،اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع بھر کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔