counter easy hit

ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے، شیخ راحیل نثار

Sheikh Raheel Khan

Sheikh Raheel Khan

گجرات(علی بھٹی) نو منتخب جنرل کونسلر وارڈ نمبر6آزاد امیدوار شیخ راحیل نثار نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے آج تک کبھی ذاتی مفاد کو ترجیح نہیں دی ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ میرا دامن صاف ہے ہم نے قیادت کے ساتھ وفا کی مثال قائم کی ہے بے لوث جماعت کے ساتھ وابستگی ہے چوہدری برادران میرے آئیڈیل لیڈر ہیں ان کی قیادت پر فخرمحسوس کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ منافقت کرنیوالوں کے راستے کی سب سے بڑی دیوار بن کر کھڑا ہوں جو لوگ اپنے مفادات کی خاطر پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں ان کی وفا داری کبھی ایک جگہ نہیں ہوتی وہ بیک دوڑپالیسی پر عمل پیرا رہ کر مخالفوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہوتے ہیں۔