سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)سیاستدان ہوں نہ کرسی کا شوق ہے میں صرف عوام کا خادم ہوں اپنے قائد ایم پی اے ملک حنیف اعوان کی زیر قیادت علاقے میں عوام کی بے لوث خدمت کرنی ہے ان خیالات کا اظہار کونسلر وارڈ 6 ذکا محی الدین ڈارنے اپنے بیان میں کیا اانہوں نے کہا کہ دوستوں اور بزرگوں نے ووٹ کی طاقت سے منتخب کیاقائد میاں برادران کے ویثرن کے مطابق عوام کا خادم ہوں اور میں نے عہد کیا ہواہے کہ قائدئن مسلم لیگ ن کی زیر قیادت ناصرف وارڈ بلکہ سرائے عالمگیر کی ترقی کے لیے کام کر کے عوام کو ان کے خوابوں کی تعبیر دینی ہے انشااللہ میاں برادران کی کامیاب حکمت عملی سے بہت جلد عوام کو ان کی منزل ملے گی۔