ممبئی……بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر عامر خان کی لب کشائی کے بعد جہاں کئی بالی ووڈ اسٹارز نے ان کی مخالفت کی ،وہیں بالی ووڈ حسینہ کرینہ کپورمسٹر پرفیکشنسٹ کے بیان کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق کرینہ کپور نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ عامر خان کے بیان میں کچھ غلط نہیں تھا اور نہ ہی ان کا مقصد کسی کی دل آزاری تھا بلکہ انہوں نے وہی کہا جس بات سے ان کی بیوی خوف کا شکار تھیں۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور کی نئی فلم کی اینڈ کا ‘اپریل کو سنیما گھرو ں کی زینت بنے گی