اوہائیو……گریجویٹ ہونے کی خوشی کیا ہوتی ہے ان بزرگ خاتون سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا جنہیں سالوں بعد یہ خوشی حاصل ہوئی ہے۔
جی ہاں امریکی ریاست اوہائیوسے تعلق رکھنے والی 93سالہ خاتون کو اُن کے ہائی اسکول کی جانب سے74سال بعد ڈپلومہ سے نوازا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈورتھی لیگیٹ کو 1942میں اسکول پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر نکال دیا گیا تھا جس کے باعث وہ اپنی تعلیم جاری نہ رکھ سکیں تاہم اب ڈورتھی کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر اسکول کی انتظامیہ کی جانب سے ڈپلوما دیا گیا ہے جس پر ڈورتھی سمیت انکے گھر والے بھی بے حد خوش ہیں۔