ننکانہ صاحب(محمد قمرعبا س)سیکرٹری سوشل ویلفےئر ہارون رفیق کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول اورمختلف بھٹوں کا سرپرائز وز ٹ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ادارے الارم سسٹم، چیک پوسٹ، سیکورٹی گارڈوں کی تعیناتی سمیت چیکنگ کے انتظامات کو موثر اور فول پروف بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری سوشل ویلفےئر ہارون رفیق نے گورنمنٹ ایم سی بوائز ہائی سکول، گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول،گورونانک جی پبلک سکول میں سیکورٹی کے حوالے سے سرپرائز دورے کے دوران کیا۔سیکرٹری سوشل ویلفےئر ہارون رفیق نے ای ڈی او ایجوکیشن افتخار احمد بٹ اور متعلقہ اداروں کے سربراہان کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔ دریں اثناء سیکرٹری سوشل ویلفےئر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم اور مختلف بھٹوں پر چائلڈ لیبر کے حوالے سے بھی دورے کیے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں۔