ننکانہ صاحب(محمد قمرعبا س)بھٹہ مزدوروں کے لیے بھٹوں پر واش رومز سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں ضلع ننکانہ کے بھٹوں پر بھٹہ مزدوروں کے لیے بھٹوں پر واش رومز سمیت دیگر سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے تعلیم،صحت سمیت دیگر سہولیات فراہم کرانا ضلعی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہارڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ای ڈی او (سی ڈی)مدثر رضوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ننکانہ کے تمام بھٹوں پر جبری مشقت کا خاتمہ کردیں گے۔بچوں کے والدین کو ماہانہ 2ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ۔تاکہ وہ اپنے بچوں کو سکولوں میں داخل کرائیں جبکہ بچوں سے جبری مشقت لینے والے بھٹہ مالکان کے خلاف پرچے درج کرائے جائیں گے۔ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کی میٹنگ میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم رندھاوا، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمدورک، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر چوہدری شبیر حسین منور، لیبر آفیسر قمر حسین ،ڈی او لٹریسی ندیم احمد کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔