لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)ممتازمسلم لیگی راہنماء وممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمداشرف دیونہ نے کہا کہ موجودہ قومی قیادت نے ملکی ترقی و خوشحالی کا واضح روڈ میپ وضع کر دیا ہے جس پر دن رات تیزی سے کام جاری ہے ۔پاکستان کے عوام کو ان کی بنیادی ضروریات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیک نیتی کے ساتھ کاوشیں کر رہی ہے ۔ انشا ء اللہ 2018 سے پہلے ہی ہم اپنے اہداف حاصل کر لیں گے،انہوں نے کہا کہ آج ملک و قوم کی تعمیر و ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے انشا ء اللہ وطن عزیز کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور صحیح معنوں میں ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں شامل کرنے کے لئے ہر پاکستانی اپنا کردار ادا کرے گا ۔