لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) موسلادھاربارشوں نے ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی کا بھانڈاپھوڑدیا،گلیاں بازاربارشی پانی سے جھیلوں کا منظرپیش کرنے لگے،لوگوں کا گزرنامحال ہوکررہ گیا،اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ دوروزسے جاری ہلکی ہلکی بارش نے ٹی ایم اے حکام کی ناقص کارکردگی واضع کردی ہے ،لالہ موسیٰ شہرکے کالج روڈ،دھامہ روڈ،لال مسجد،مین بازار،پکی گلی ، سردارپورہ چوک،حاجی اصغرپارک محلہ،ٹینکی محلہ ،نظام پورہ،قصبہ محلہ ،جی ٹی روڈ کے ساتھ سروسزروڈپربارش کے پانی سے یہ علاقے ندی نالوں،جھیلوں مین تبدیل ہوکررہ گئے ہیں،جس سے لوگوں کا ان علاقوں سے گزرنامحال ہوکررہ گیاہے ،پیپلزپارٹی کے راہنماء متوقع چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغرکائرہ نے چندروزقبل ہونے والی بارشوں کے بعدپارٹی کونسلروں اور پی ٹی آئی کے کونسلروں کے ساتھ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے عوام سے اظہارہمدردی اور ٹی ایم اے حکام سے احتجاج بھی کیاتھالیکن اس کے باوجودٹی ایم اے حکام کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگی۔