لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)پاکستان پیپلزپارٹی لالہ موسیٰ کے سینئرنائب صدرشیخ خالدمحمودنے کہاہے کہ لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ پربننے والے یوٹرن سابق وفاقی وزیرقمرزمان کائرہ کی کاوشوں سے بن رہے ہیں ،ن لیگی صرف کریڈٹ لینے کی کوشش کررہے ہیں،کائرہ خاندان نے حلقہ مین سوئی گیس سمیت تمام میگاپراجیکٹ منظورکرائے جن پرکام جاری ہے ،انہوں نے کہاکہ کائرہ برادران کے شانہ بشانہ حلقہ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ،میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ میں اختیارات ملنے کے بعدعوامی خدمت کی ناقابل فراموش داستاں رقم کریں گے۔