counter easy hit

موسم بہار کی پہلی بارش ۔۔سیورج سسٹم مکمل طور پر ناکام

Spring rain ..syurj

Spring rain ..syurj

سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی)ہم نے بدلا ہے پنجاب ۔؟؟۔موسم بہار کی پہلی بارش ۔۔سیورج سسٹم مکمل طور پر ناکام ،سرائے عالمگیر شہرکی سڑکیں،گلی ، محلے جوہڑوں و جھیلوں کا منظر پیش کرنے لگے ،عوام گھروں میں محصور ،تفصیل کے مطابق پنجاب بھر کی طرح تحصیل سرائے عالمگیر میں بھی شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سیورج کا سسٹم مکمل طور پر ناکا م ہو گیا جسکی و جہ سے سٹرکوں ،گلی ،محلوں ،اہم تجارتی مراکز،مضافا تی ،نشیبی علا قے زیر آب آچکے ہیں،شہر میں بارشی پانی سمیت نالوں و گٹروں کا گنداپانی جمع ہوچکا ہے جو کہ کسی تالاب کامنظر پیش کر رہا ہے جبکہ گلی ،محلوں میں نالیوں ،گٹروں کے پانی کی وجہ سے عوام کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے جبکہ نمازی حضرات کو بھی گھروں سے نکلنے کیلئے شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے اس صورت حال میں عوام کو اب ملیریا ،ڈینگی اور ہیپاٹائٹس جیسی خطرناک بیماریوں میں خوفناک اضافے کا سامنا کر نا پڑھے گا ،عوام نے منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا سٹی سرائے عالمگیر میں سیورج کا نظام ہنگامی بنیادوں پر ٹھیک کیا جائے ،عوام کامذید کہنا تھا کہ اس سیورج سسٹم سے تو بہتر وہی نالوں کا پرانا نظام بہتر تھا ۔