پیرس(عمیر بیگ)قومی اثاثوں کی بندر بانٹ ہی حکومت کی پہلی ترجیح ہے ، کشکول توڑنے کا نعرہ لگانے والے حکمرانوں نے قرضوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس یوتھ ونگ کے صدر چوہدری ندیم نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر اب قومی شاہراہوں کی نجکاری کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ، نجکاری کے نام پر حکومت اپنے من پسند افراد اور فرنٹ مینوں کے ذریعے ملکی اثاثوں کو خرید رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی ان ظالمانہ روش کو دیکھتے ہوئے چوہدری برادران کے دور کو یاد کر رہی ہے ، اب وہ وقت دور نہیں جب حکومت چوہدری برادران کی ہو گی