کراچی……..کولیسٹرول کی اچھی سمجھے جانے والی سطح کے حامل بعض لوگوں کو دل کی بیماریاں لاحق ہونے کے زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔زیتون کا تیل، مچھلی اور گری دار میوہ جات کھانے سے ایچ ڈی ایل نامی کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ کولیسٹرول کیبری سطح شریانوں میں چکنا مواد جمع کرتی ہے اور کولیسٹرول کی اچھی سطح شریانوں سے اس مواد کا خاتمہ کر دیتی ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس جریدے میں شائع تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ کولیسٹرول کی زیادہ اچھی سطح ہمیشہ صحت کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔کولیسٹرول اُن چیزوں میں سے ایک ہے جس کی ڈاکٹر دل کے دورے کے خطرے کے متعلق پیش گوئی کرنے سے قبل جانچ کرتے ہیں۔تاہم ایچ ڈی ایل کی سطح کو ادویات سے بڑھانے کے لیے کیے جانے والے متعدد تجربات ناکام ہو چکے ہیں، جنھوں نے ڈاکٹروں کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اصل مسئلہ کچھ اور ہے