گجرات(انور شیخ سے ) گجرات شہر اور گردونواح میں تیسرے روز سے جاری بارش نے تباہی مچا دی ،بارش نے ٹی ایم اے گجرات کی شاندار کار کردگی کا پول کھو ل دیا ہے ،شہر بھر کے اہم چوک بارش کے پانی سے بھر گئے جبکہ ٹی ایم اے کی جانب سے نکاسی آب کابند وبست نہ ہونے کی وجہ شہری پریشان ہو گئے بارش سے گجرات کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارو ں میں ملازمین کی حاضری کم ہونے کے ساتھ ساتھ سکولوں میں طلباء کی حاضری بھی انتہائی کم رہی ،بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے جن میں ریلوے رود سرگودھا روڈ ،فوارہ چوک ،کچہری چوک،رحمان شہید روڈ،سمیت دیگر روڈ کئی کئی فٹ بارش کے پانی میں ڈوب گئے مگر ٹی ایم اے کا عملہ پانی کی نکاسی میں بری طرح ناکام رہا