لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ کے سرکاری ہسپتالوں میں پرچی فیس مختلف ہونے سے مریض پریشان، اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق لالہ موسیٰ کے دیہی مرکزصحت،ٹراماسنٹر،میٹرنٹی ہسپتال میں مریض کی پرچی ایک روپے،جبکہ سول ہسپتال لالہ موسیٰ میں پرچی فیس 5روپے وصول کی جاتی ہے ،مریضوں کا کہناہے کہ جہاں پرچی فیس ایک روپے ہے وہاں پرچی دینے والاعملہ ریزگاری نہ ہونے کا بہانہ بناکرپانچ ،دس روپے ہی لے لیتاہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے ذمہ داران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔