counter easy hit

لالہ موسیٰ کے محلہ صابرکوٹ کے قریب خواص پورروڈ وینس بن گیا

Lala Musa properties

Lala Musa properties

لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر)لالہ موسیٰ کے محلہ صابرکوٹ کے قریب خواص پورروڈ وینس بن گیا،ضلع گجرات سمیت بھمبرآزادکشمیرسے خریدوفروخت کیلئے غلہ منڈی لالہ موسیٰ آنے والے بیوپاریوں،آڑھتیوں کو مشکلات کا سامنا، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ محلہ صابرکوٹ کے قریب خواص پورروڈجو ضلع گجرات،بھمبرآزادکشمیرکے سینکڑوں دیہاتوں کے عوام کو لالہ موسیٰ آنے کیلئے استعمال ہوتاہے ،خواص پورروڈ گزشتہ ایک سال سے ارباب اقتدارواختیارکی نظروں سے اوجھل ہوچکاہے ،بارشٍوں کے موسم میں اس روڈ سے گزرنامحال ہوجاتاہے ،تین روزسے جاری بارشوں سے علاقہ مکین بھی گھروں میں قیدہوچکے ہیں جس سے جہاں لوگوں کا روزگارمتاثرہورہاہے وہاں بچوں کا تعلیمی نقصان بھی ہورہاہے ،عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔