پیرس(عمیر بیگ)مہنگائی کے طوفان نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ، مک مکا والی جماعتوں نے ملک کو ناقابل تلافی تقصان پہنچایا ہے ، ان خیالات کا اظہار سابقہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف فرانس خان افضال نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ لوٹنے اور لٹانے میں مسلم لیگن اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ ہے ،سڑکوں ، پُلوں، اور نالیوں کے نام پر قوم کا پیسہ ضائع کر دیا گیا ہے ،مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،اور بے حس حکمرانوں کی توجہ صرف نمائشی سکیموں کی طرف ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضے لیکر موجودہ حکمرانوں نے عوام پر لگانے کی بجائے اپنے بنک بیلنس کو طول دیا ہے ،پی ٹی آئی آئندہ عام انتخابات میں نام نہاد اور کرپٹ سیاستدانوں کا صفایا کر دے گی اور انشاء اللہ قائد انقلاب عمران خاں کی قیادت میں نئے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا