فیصل آباد….وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے خصوصی احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے یکم اپریل سے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کا اسکولوں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
شہباز شریف کا کہنا ہےکہ 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے والے والدین کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔محکمہ تعلیم فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے کہا کہ 5 سے 16سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو تعلیم دلوانا معاشرے کی ذمہ داری ہے اور تعلیم کا حصول ہر بچے کا آئینی و قانونی حق ہے۔انہوںنے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن سمیت پنجاب کے9 ڈویژنز کے 36 اضلاع میںیکم اپریل سے نئے داخلوں کےلئے انرولمنٹ ایجوکیشن مہم شروع کی جا رہی ہے اور اس مہم کے دوران 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر صورت اسکولوں میں داخلہ فراہم کیا جائےگا۔انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ حکام کو بھی خصوصی احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ واضح کیا گیا ہے کہ اس ضمن میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائےگی۔