counter easy hit

با با فرید لیڈی پارک میں بھی ماڈل بازار لگایا جائے،راؤ فہیم السلام خا ں

 Rao Faheem Khan

Rao Faheem Khan

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )با با فرید لیڈی پارک میں بھی ماڈل بازار لگایا جائے ،لائیٹوں کو فوراً درست کیاجائے راؤ فہیم السلام خا ں۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ننکانہ کی طرف سے قباء چوک پارک کے نزدیک کھانے پینے کی اشیاء کے لگائے گئے خوب صورت سٹالز کو سراہتے ہوئے راؤ فہیم السلام خاں کونسلر ، نثار انور ہاشمی سینئر نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ سٹی ننکانہ نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں سے اپیل کی ہے ننکانہ شہر کے اہم پارکوں اقبال پارک اور بابا فرید خواتین پارک جو آمنے سامنے واقع ہیں اور یہاں صبح و شام مر دوں و خواتین کی کثیر تعداد سیر و ورزش کرتے ہیں دونوں پارکوں کے درمیان ایسے ماڈل بازار بنائیں جائیں جہاں معیاری اور مناسب ریٹس پر کھانے پینے کی اشیاء دستیاب ہوںیاد رہے کہ لیڈی پارک شہر کا واحد پارک ہے جس میں شام 6تا 10بجے رات تک خواتین کے لیے اوقات مخصوص ہیں جبکہ اس پارک کے دوسری جانب ریلوے لائن ہے چور اچکے اُس طرف جنگلے پھلانگ کر خواتین سے کئی وارداتیں کرچکے ہیں ان پارکوں میں بجلی کے پول نصب ہیں جن پر انرجی سیور لگا کر انہیں روشن کیا جائے دریں اثناء خواتین کی سیر کے اوقات میں اوباش منچلے لڑکے پارک کے اندر داخل ہوکر خواتین سے چھیڑ خانی کرتے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کے کئی افراد ایک یا دو چھوٹے بچوں کو گود میں اُٹھا کر سیر کے بہانے خواتین کو ڈسٹرب کر تے ہیں ننکانہ کے چھوٹے چھوٹے گھروں کی با پردہ رہائشی بیمار خواتین نے ورزش و واک کرنا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او ننکانہ رانا ایا ز سلیم کو چاہیے کہ وہ شام 6تا 10بجے تک پولیس گشت کرنے والی کسی بھی گاڑی کو چند منٹ کے لیے پارک کے اند ر چیکنگ کرنے کے احکامات جاری کریں تا کہ با پر دہ خواتین سکون و عزت سے واک کر سکیں ۔