counter easy hit

بلدیاتی ادارے ابھی تک ادھورے ہونے سے عوام میں مایوسی

Now the frustration

Now the frustration

کوٹلہ قاسم خاں (شمشاد چوہدری )بلدیاتی ادارے ابھی تک ادھورے ہونے سے عوام میں مایوسی ، ابھی تک ضلعی چیئر مین کا انتخاب بھی عمل میں نہ آسکا ایسے لگتا ہے جیسے بلدیاتی اداروں کی حکومت کو ضرورت نہیں نہ ہی اپوزیشن اس کیلئے آواز اٹھانے میں مصروف ہے بلدیاتی نظام کب مکمل ہوگا کب عوام کو ریلیف ملے گا کہ انکی دہلیز پر بلدیاتی ادارے مسائل حل کریں عوامی حلقوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی دفعہ یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ عرصہ گزرگیا بلدیاتی الیکشن ہوئے مگر عوام ان کے ثمرات سے ابھی تک محروم ہیں سماجی حلقوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ضلعی چیئر مین کے الیکشن کروا کر مکمل اختیارات ضلعی اور یونین کونسلوں کے چیئر مین کو دے کر عوام اسی انتظار میں ہے کہ کب یہ کام مکمل ہوگا فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے حکومت اور اپوزیشن کردارا دا کریں