کراچی……دنیا بھر میں اس سال فروری کے درجہ حرارت نے پچھلے ریکارڈ توڑ دیے، ناسا کے اعداد و شمارنے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
فیکٹریوں سے نکلتا دھواں، مشینوں کا شور، آلودگی کا ڈھیر، حضرت انسان نے عالمی درجہ حرارت کو سلگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اب ناسا کے گلوبل ٹمپریچر اعداد و شمار نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
اس سال فروری میں دنیا بھر میں زمین کا درجہ حرارت، عام درجہ حرارت سے زیادہ رہا۔ برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق 1951ءسے 1980ء کے درمیانی عرصے میں فروری کا جو نارمل درجہ حرارت رہتا تھا، 2016ءمیں یہ درجہ حرات ایک اعشاریہ تین پانچ ڈگری زیادہ گرم تھا۔potsdam institute for climate impact research کے ارتھ سسٹم انالس ہیڈ اسٹیفن ریمسٹروف کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ عالمی درجہ حرات کے لیے ایمرجنسی کی وارننگ ہے۔ اس سے پہلے 26تاریخ کو کراچی میں بھی گذشتہ 20سال میں فروری کے گرم ترین درجۂ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹا تھا، جب درجہ حرارت کی سوئی 36اعشاریہ 5ڈگری تک جاپہنچی۔