ماسکو…….یورپ اور روس کے خلائی اداروں نے سرخ سیارے مریخ پر زندگی کے آثار تلاش کرنے کے لیے مشترکہ مشن روانہ کردیا۔
یورپ اور روس کا مشترکہ ایکسو مارس پروگرام کے تحت مشن قزاقستان کے بیکانور مرکز سے خلا میں بھیجا گیا۔ پروٹون راکٹ سات ماہ تک سفر کرکے سرخ سیارے تک پہنچے گا اور مریخ پر زندگی کے آثار سے متعلق تحقیقات کرے گا۔خلائی مشن کا مقصد سرخ سیارے پر موجود میتھین گیس کے ماخذ کا پتہ چلانا ہے۔اگر یہ مشن کامیاب رہا تو یورپی اور روسی خلائی ایجنسیاں خلائی گاڑی بھیجیں گی جسے برطانیہ میں تیار کیا جا رہا ہے اور یہ مریخ کی سطح کو کھود کر تحقیق کرے گی۔یہ خلائی مشن 2018 یا پھر 2020 تک بھیجے جانے کا امکان ہے۔