پیرس(عمیر بیگ)عمران خان وزیر اعظم بنیں گے تو فیصلے کسی اور کے نہیں عوامی اُمنگوں کے مطابق ہونگے،(ن) لیگ چاہتی ہے کہ نیب کو روکنے کیلئے پنجاب کو نوگو ایریا بنا دیا جائے، ان خیالات کا اظہار رہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس منور جٹ نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے اور قوم ان دونوں جماعتوں سے نفرت کرتی ہے،اور جو کوئی بھی ان دونوں جماعتوں سے اتحاد کرے گا وہ اصل میں اپنی سیاسی موت کو دعوت دے گا ، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں ملکی بقاء اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے،نیب کے خوف سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں ان کا بس نہیں چلتا ورنہ وہ نیب کا ادارہ ہی ختم کر دیں۔