پیرس(عمیر بیگ)حکومت ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے مسلسل ناکام ہو رہی ہے،انسانی حقوق کی پامالیوں کی بدترین مثالیں قائم ہو رہی ہیں ذمہ داروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم، غربت،جہالت،بیروزگاری،چوری ، ڈکیتی،دہشت گردی، لااینڈ آرڈر کی خطرناک حد تک خراب صورتحال نے باشعور شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوامی مسائل کو نظر انداز کئے جانے پر سخت تشویش ہے،امن کے قیام کیلئے خوشحال پاکستان بنانا وقت کی ضرورت ہے ، پسے ہوئے مظلوم طبقے کے حقوق کیلئے مسلم لیگ ق آواز بلند کرتی رہے گی۔