اسلام آباد ، 15 مارچ ، 2016 : پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے نئی دہلی میں منعقد گلوبل لیڈرشپ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف تقریبات میں شرکت کی۔ فورم میں دنیا بھر کے سیاسی رہنماؤں اور میمبر پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی۔
سینیٹر شیری رحمان نے ’کل کی ایک پرامن دنیا کی تشکیل‘ کے عنوان سے ایک سیشن میں قیادت ، دہشت گردی ، عدم مساوات اور تعلیم جیسے وسیع مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو بہت سنگین چیلنجزکا سامنہ کرنا ہے جس میں عدم مساوات بھی شامل ہے ۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو ترقی کی پیمائش سے خارج کر دیا جاتا ہے ، آج کی دنیا میں ہر سات انسانوں میں سے ایک انسان پناہ گزین ہے ، ایک ایسا انسان جس کی نہ شناخت ہے نہ ہی گھر۔ امیر امیر ہو رہے ہیں اور غریب غریب تر ہو رہے ہیں ۔اس طرح عدم مساوات محرومی، خوف اور تنازعات کو جنم دیتی ہے۔ ان سنگیں مسائل کا حل ہم آہنگی اور سلامتی کے لئے عالمی سطح پر تلاش کرنے کی ضرورت ہے ۔
سینیٹر شیری رحمان نے کہا کے زیادہ تر لوگوں کو اس بات کا احساس نہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی اندرون ملک جنگوں میں سے ایک جنگ تنہا لڑ رہا ہے ۔
نئی دہلی میں دنیا کی ثقافت فیسٹیول میں تیس لاکھ سے زائد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے پاکستانی پرچم بھی لہرایہ۔